بی جے پی نے مسلمانوں کو 12فیصد ریزرویشن کے مسئلہ پر تلنگانہ کے وزیرراعلی
چندرشیکھرراو پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز غیردستوری اور
اقلیتی ووٹ بینک کی سیاست ہے ۔تلنگانہ بی جے پی کے
سرکاری ترجمان کرشنا ساگرراو نے کہا وزیراعلی
چندرشیکھرراو کے بیان میں اعادہ کیا گیا ہے کہ ان کی حکومت مسلمانوں کو
12فیصد ریزرویشن دے گی جو نہ صرف جھوٹ کا پلندہ ہے بلکہ غیردستوری اور
اقلیتی ووٹ بینک کی سیاست ہے۔